1992 کے ورلڈ کپ سے متعلق پوسٹ میں عمران خان غائب، پی سی بی پر شدید تنقید

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنہ 1992 میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح اور نتیجے  میں ورلڈ کپ کے حصول کے حوالے سے اس وقت کے کھلاڑیوں کا ایک پوز شیئر کیا ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اس میں ٹیم کے کپتان عمران خان سرے سے غائب ہیں۔

کرکٹ بورڈ نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان کو سنہ 1992 میں ورلڈ کپ حاصل ہوا تھا جو ٹیم فائنل میں انگلینڈ کو 22 رنز سے ہراکر ملک لے کر آئی تھی۔

تاہم اس پیغام کے ساتھ جو تصویر شیئر کی گئی ہے اس میں قومی ٹیم کے کپتان عمران خان نہیں ہیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ (جیت کے تذکرے والی پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر) میں عمران خان کا موجود نہ ہونا شرمناک ہے۔ وہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے ملک کو اس کامیابی سے ہمکنار کرایا لیکن افسوس کہ سیاست کی وجہ سے ہم اپنے ہیرو کو بھول گئے۔

ایک خاتون  نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کی ورلڈ کپ والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افسوسناک مگر توقع کے مطابق، لیکن عوام فکر نہ کریں میں نے وہ معاملہ ٹھیک کردیا (یعنی عمران خان کی تصویر شیئر کردی)۔

کسی صارف نے لکھا کہ یہ پوسٹ تاخیر سے شیئر کی گئی تو کسی نے  طنزیہ یہ بھی کہا کہ عمران خان کے بغیر ورلڈ کپ والی تصویر ڈھونڈنے میں بورڈ کو خاصی مشکل ہوئی ہوگی اور خاصا وقت

لگ گیا ہوگیا۔

https://x.com/Kilch_Warrior/status/1772280468940984740?t=w5hOO4TbLQrrbEhoKEjV4Q&s=08

ایک صارف نے عمراں خان کی کرکٹ کارکردگی کا مختصر تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ورلڈ کپ کے موقعے کی تصویر بھی شیئر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp