بشریٰ بی بی کے بیان کو پارٹی پالیسی سمجھیں، بیرسٹر گوہر خان

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، لیکن ہم نے احتجاج نہیں کیے نا ہی استعفی دیے۔ جہاں تک عمران خان کی زندگی کا سوال ہے تو یہ باعث تشوتیش ہے، رانا ثنا اللہ نے ڈھٹائی سے کہا کہ اس بندے کو ختم ہونا چاہیے، پہلے بھی انہوں نے کہا تھا کہ یا تو آپ رہیں گے یا ہم۔ اس حوالے سے بشریٰ بی بی کے بیان کو پارٹی پالیسی سمجھیں۔

’قیدی 804 کی رہائی‘

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے خیبر پختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا، جس کا عنوان ہوگا ’قیدی 804 کی رہائی‘۔ جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی چند دنوں میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم ہوں گے

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم ہوں گے۔

سینیٹ: پنجاب میں ہمارے امیدوار زلفی بخاری ہیں

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی خان صاحب سے گفتگو ہوئی ہے، پنجاب میں ہمارے امیدوار زلفی بخاری ہیں لیکن اگر کوئی قانونی مسئلہ آیا تو پھر علامہ ناصر عباس کو امیدوار بنایا جائے گا۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر ہمارے امیدوار اعظم سواتی ہیں۔

اسد مجید میڈیا پر آ کر بیان دیں

ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا جینا مرنا اس ملک کے لیے ہے، ڈونلڈ لو نے ایسا ظاہر کیا کہ جیسے نا کوئی میٹنگ ہوئی اور نا ہی اس میٹنگ میں انہوں نے وہ مواد بتایا جو اسد مجید نے سائفر میں لکھ کے پاکستان بھیجا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اسد مجید دوبارہ اپنا بیان دے، وہ میڈیا پر آکر بیان دے تاکہ سب کو پتا چلے کہ الفاظ کیا تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل