گلگت بلتستان میں یتیموں کا عالمی دن سرکاری سطح پر منایا گیا

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 15 رمضان المبارک کو یتیموں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ آج کا دن گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہدایات پر سرکاری سطح پر منایا گیا اور غیر سرکاری فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے ریلی کی نکالی گئی۔

یتیم بچوں کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ جانے کے بعد معاشرے کے افراد کو یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنے کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے ہر سال ماہ مقدس 15 رمضان المبارک کو یتیموں کے عالمی دن کے مناسب سے منایا جاتا ہے۔

اس دن کے حوالے الخدمت اور ریڈ فاونڈیشن کی جانب سے سپریم اپیلیٹ کورٹ سے گلگت بلتستان اسمبلی تک ریلی نکالی گئی جس میں تعلیمی اداروں کے طلبہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ شائنگ سٹارز کے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp