چینی شہریوں پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ بشام میں چینی شہریوں پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیاگیا۔

ایف آئی آر تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے درج کرائی گئی ہے جس میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ نالہ بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملے کی اطلاع ملی جس کے پیش نظر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہچنی۔

ایف آئی آر کے مطابق فول پروف سیکیورٹی میں کئی گاڑیوں پر مشتمل چینی کانوائے اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جا رہا تھا۔

مقدمے میں درج ہے کہ چینی کانوائے کو راستے میں ایک خودکش بمبار نے نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 چینی شہری ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پاکستانی ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شانگلہ میں ہونے والے خود کش حملے میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت سیاسی و عسکری قیادت نے چینی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب سے بیجنگ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی تحقیقات کر کے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp