نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹکٹس کی فروخت شروع، کونسا ٹکٹ کتنے کا ہے؟

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی۔20 میچوں کی سیریز کے ٹکٹس کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہوگی جب کہ اس کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا تعین کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی۔  20 میچوں کی سیریز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی اور 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلی جائے گی۔ میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری تفصیل کے مطابق پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ 29 مارچ  کو شام 5 بجے pcb.tcs.com.pk پر شروع ہوگی جب کہ پی سی بی کاؤنٹر پر فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

راولپنڈی کے پہلے مرحلے کے ٹکٹ کم از کم 500 روپے (پریمیم) اور زیادہ سے زیادہ 7500 روپے پر (وی وی آئی پی گیلری) کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہاسپٹیلٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلے ٹی ۔20 میچ کے، جہاں ہاسپٹیلٹی نشستیں 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

پی سی بھی کے اعلان کے مطابق لاہور کے دوسرے مرحلے کے لیے عام نشستوں کی قیمت 300 روپے سے شروع ہو تی ہے جبکہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 6 ہزار روپے جبکہ پانچویں ٹی۔20 میچ کے لیے 7 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپٹلٹی بکس لاہور کے لیے بھی نشستیں دستیاب ہوں گی۔ جمعرات 25 اپریل کو ہونے والے میچ کے لیے ۔ہاسپیٹیلٹی باکس 6 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ہفتہ 27 اپریل کے میچ کا باکس 7 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتی ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ