پاک نیوزی لینڈ سیریز، سستی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے ٹکٹ 11 اپریل سے آن لائن بھی دستیاب ہوں گے۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے کے لیے pcb.bookme.pk پر 1600 سے لاگ ان ہو سکتے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتیں سستی کر دی گئی ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ راولپنڈی اور کراچی میں اپنے ستاروں کو ان ایکشن دیکھ سکیں۔

راولپنڈی میں آخری دو ٹی 20 میچز کے ٹکٹوں کی قیمت پریمیم انکلوژرز کے لیے 500 اور وی آئی پی انکلوژرز کے لیے ایک ہزار روہے مقرر کی گئی ہے۔ 20 اور 24 اپریل کو ہونے والے 2میچوں کے لیے تھرڈ فلور گیلری 3,500 روپے میں دستیاب ہوگی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 27 اور 29 اپریل کو ہونے والے پہلے 2ون ڈے کے پریمیم ٹکٹ 300 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 500 روپے اور تھرڈ فلور گیلری 3000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

شائقین کراچی میں 250 روپے سے 1000 روپے تک کی رینج میں ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

جنرل انکلوژر کے ٹکٹ 250 روپے میں دستیاب ہیں۔ شائقین کو فرسٹ کلاس انکلوژر میں ایک نشست کے لیے 500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ پریمیم انکلوژر میں ایک سیٹ 750 روپے میں اور وی آئی پی انکلوژر کی قیمت 1000 روپے ہے۔

آخری 3ون ڈے 3، 5 اور 7 مئی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

چین کے وین چھانگ خلائی مرکز نے 50ویں کامیاب لانچ کا سنگِ میل عبور کرلیا

افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، درجنوں افراد جاں بحق، ہزاروں متاثر

چین:لاجسٹکس میں بڑی پیشرفت، شیامن پورٹ پر جہاز سے ٹرین تک براہِ راست منتقلی

ایران چند ہفتوں میں چین سے سینکڑوں جدید فضائی دفاعی میزائل حاصل کرے گا،رائٹرز کا دعویٰ، بیجنگ کی تردید

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین