پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 میچز کی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم 5 سال بعد 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

آئرش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جو اپریل میں شیڈول ہے۔ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کا حصہ ہیں۔

رواں برس جنوری میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 میچز کی ٹی20 سیریز کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان کی ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی تھی۔ میزبان نیوزی لینڈ نے یہ سیریز 4 ایک سے اپنے نام کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم