خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے کو لیت لعل سے کام لینے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پختونخوا حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا گیا تو کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلے میں قرار دیا کہ ووٹ ڈالنےکے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔ الیکشن کمیشن کو واضح اختیار حاصل ہےکہ وہ درخواست گزاروں سے حلف لینےکے لیے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کرے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستوں پر حلف تک خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔