وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، امن و سلامتی اور ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔