ایران کی ماہی گیر کشتی کی بروقت مدد کے لیے پاک بحریہ کا آپریشن قابل ستائش ہے، ایرانی سفیر

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مغدام نے کھلے سمندر میں بے قابو آگ میں پھنس جانے والی ایرانی ماہی گیر کشتی کیفوری مدد کرنے اور ماہی گیروں کو بحفاظت بچانے پر پاک بحریہ کی تعریف کی ہے۔

رضا امیری مغدام نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ نے 8 ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا جس کے لیے پاک بحریہ کا کھلے پانیوں میں بروقت اور مؤثر آپریشن قابلِ تعریف ہے۔

ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں پر ریسکیو اور انسانی امداد کے آپریشنز میں ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعاون ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے پوری چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ایرانی ماہی گیروں کو بچایا گیا ہے۔  نہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک ہیں اور وہ تاریخ میں ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp