بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹے کی پیدائش کے بعد فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کردی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما سفید رنگ کے کُرتے کے ساتھ  نیلے رنگ کی ڈینم میں ملبوس ہیں اور بھارتی موبائل فون برانڈ کی تشہیر کر رہی ہیں۔ مداح اُنہیں سوشل میڈیا پر واپس دیکھ کر بہت خوش ہوگئے اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کے ہاں گزشتہ ماہ فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اکے کوہلی رکھا تھا جبکہ اس سے قبل اسٹار جوڑی کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا شرما اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ بہت جلد لندن سے بھارت واپس آجائیں گی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں شرکت کرکے عوامی سطح پر منظرِ عام پر آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش ہاتھ سے نکلا تو بھارت کو پڑوسی یاد آگئے، طارق رحمان کو دہلی بلانے کے لیے بے تابی

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ