پاکستان اور ایران بارٹر سسٹم کی بنیاد پر تجارت کو فروغ دیں، صدرمملکت آصف زرداری

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کے لیے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

آصف علی زرداری نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعے کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

ایرانی سفیر نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم، بینکنگ تعاون اور فضائی اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان چاہ بہا زاہدان ریل روڈ سے وسطی ایشیا، یورپ اور ترکی کے ساتھ تجارت کے لیے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی۔

انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے صدر پاکستان کے لیے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟