پاک ایران مشترکہ بارڈر اجلاس: باہمی خیر سگالی اور کاروباری مسائل پر حل طلب پیش رفت

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک ایران مشترکہ بارڈر کا ایک روزہ اجلاس گزشتہ روز ایران کے سرحدی شہر میر جاوا میں ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی خیر سگالی اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

پاک ایران مشترکہ بارڈر اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن نے کی جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی جاوید ہدایاتی، ڈائریکٹر جنرل آف ٹرانزٹ، انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور منسٹری آف روڈز اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ نے کی۔

ترجمان پاکستان کسٹم سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعطا بڑیچ کے مطابق ایک روزہ اجلاس کے دوران پاک ایران بزنس، میر جاوا تفتان بارڈر کے مسائل،  ٹرانسپورٹ کے مسائل،  بارڈر پر کاروباری گاڑیوں اور لوگوں کی آمدورفت کے حوالے سے تفصیلی سیشن ہوئے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت، کاروبار کی حد بڑھانے اور ٹریفک کے مسائل پر تفصیلی سیشن ہوئے۔ ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان اور پاکستانی بلوچستان کے درمیان تجارت کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر بات چیت ہوئی۔

پاک ایران بارڈر سے منسلک شعبوں جن میں ریلوے، بینکنگ، ٹرانسپورٹ، ایمیگریشن، ویزہ، درآمدات اور برآمدات کے موضوع زیر بحث رہے۔

اجلاس میں چیف کلیکٹر کسٹمز کے علاوہ پاکستان کی جانب سے کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ تفتان نوید اقبال، ڈپٹی کلیکٹر عثمان عزیز، سپرنٹنڈنٹ احمد درانی، سمیت بزنس ، بارڈر، قومی  سلامتی،  ٹریڈ،  ٹرانسپورٹیشن،  بینکنگ سیکٹر، امیگریشن، وزارت خارجہ کے نمائندے اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایرانی حکام کی جانب سے برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کے وفد کو ویلکم کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ اجلاس خطے اور خاص کر دونوں اطراف کے کاروباری حضرات کے لیے انتہائی مفید رہے گا۔

تاہم اجلاس میں باہمی خیر سگالی کے علاوہ کاروباری مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی