وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنایے یہ ڈائٹ پلان، ہفتہ بھر میں کم ہوگا کئی کلو وزن

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کل لوگ وزن کم کرنے کے لیے کئی طرح کے ڈائٹ پلان فالو کرتے ہیں۔ ورزش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ، ساتھ اپنی خوراک میں بھی تبدیلی کردیتے ہیں، لیکن ان سب کے باوجود بھی وزن ہے جو کم ہونے کا نام نہیں لیتا ہے۔ اب امریکا کا جی ایم ڈائٹ پلان آزماکر دیکھیے، یہ وزن کم کرنے کے لیے بہت مؤثر ہے۔ یہ ڈائٹ پلان 7 دن کا ہے، جس میں آپ 1 ہفتے میں 2 سے 3 کلو وزن آسانی سے کم کر سکتے ہیں۔

پہلا دن

 پہلے دن آپ کو خوراک میں صرف پھل شامل کرنے ہوں گے۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق کوئی بھی پھل لے سکتے ہیں۔ ہاں! آپ کو انگور، کیلا، لیچی اور آم جیسے میٹھے پھل نہیں کھانے۔ پہلے دن وافر مقدار میں پانی پیئں آپ کو دن بھر میں کم از کم 8 گلاس پانی پینا ہوگا۔ آپ پورے دن میں کسی بھی مقدار میں پھل کھا سکتے ہیں۔ خاص طور پر خربوزہ اور تربوز کو اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں۔ اس سے آپ کا جسم آنے والے دنوں کے لیے خود کو تیار کرتا ہے۔

دوسرا دن

دوسرے دن آپ کو صرف سبزیاں کھانی ہیں۔آپ چاہیں تو کسی بھی قسم کی سبزیاں کھا سکتے ہیں، خواہ کچی ہوں یا ابلی ہوئی۔دن کے آغاز میں یعنی ناشتے میں ایک درمیانہ اُبلا ہوا آلو کھالیں۔ پھرآپ کو سارا دن آلو کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنی خوراک میں سبزیوں کو سلاد یا سوپ کی شکل میں شامل کر سکتے ہیں۔ آپ کو دن میں 8 گلاس پانی ضرور پینا ہے ۔

تیسرا دن

تیسرے دن آپ کو مکس یعنی پھل اور سبزیاں کھانی ہیں۔ آپ پھلوں اور سبزیوں کو دن بھر کے کھانے میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ جیسے صبح پھل کھائیں اور دوپہر کے کھانے میں سبزیاں اور سلاد کھائیں۔ رات کے کھانے میں سبزیوں کا سوپ پیئں اور دن بھر وافر مقدار میں پانی پیئں۔

چوتھا دن

اس دن آپ کو دودھ اور کیلے کا استعمال کرنا ہے۔ آپ ایک دن میں 8 کیلے کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ 3 گلاس دودھ بھی پی سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ دودھ میں چینی نہیں ڈالنی ہے۔ اگر آپ دن بھر ایک ہی چیز کھا کر بور ہو رہے ہیں تو آپ ایک بار سبزیوں کا سوپ بھی پی سکتے ہیں۔ اس دن پانی کی مقدار 2 گلاس مزید بڑھا دینی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو دن بھر میں تقریباً 10 گلاس پانی پینا ہے۔

پانچواں دن

 اس دن آپ کو اپنی خوراک میں ٹماٹر ضرور شامل کرنا ہے۔ دن میں کم از کم 6 ٹماٹر کھائیں۔ اب آپ کو پانی کی مقدار کو 15 گلاس تک بڑھانا ہوگا۔ اگر آپ کچے ٹماٹر کھا کر بور ہو گئے ہیں تو آپ ٹماٹر کا سوپ بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔ آپ دوپہر کے کھانے یا رات کے کھانے میں 1 کپ براؤن چاول اور تھوڑا چکن یا پنیر بھی لے سکتے ہیں۔

چھٹا دن

 اس دن آپ کو اپنی خوراک میں اناج اور آلو کو شامل نہیں کرنا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سبزیاں بھی کھائی جا سکتی ہیں۔ اس دن آپ کو ٹماٹر کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ مخلوط سبزیوں کا سوپ پی سکتے ہیں۔ آپ دوپہر کے کھانے میں تقریباً 2 کپ براؤن چاول اور پنیر یا چکن بھی لے سکتے ہیں۔

ساتواں دن

اس دن آپ سبھی سبزیاں اور ایک پیالہ براؤن چاول کھا سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو پھلوں کا رس بھی پی سکتے ہیں۔ اس دن آپ کو 12 سے 14 گلاس پانی پینا ہے۔ اس سے آپ کا جسم 7 دنوں میں مکمل طور پر ڈیٹاکس  بھی ہو جائے گا  اور 2 سے 3 کلو وزن بھی کم ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp