وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کی مدت کا تعین کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کے عہدے کی مدت کا تعین کرنے کی کوئی تجویز زیرِغور نہیں، نہ ہی حکومتی سطح پر ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ سوشل میڈیا کے علاوہ کچھ ٹی وی چینلز پر بھی یہ بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے۔ مگر یہ خبر غلط ہے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت چیف جسٹس کے عہدے کی مدت کا تعین کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اب وفاقی وزیراطلاعات نے ان تمام خبروں کی تردید کرتےہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی تجویز سرے سے زیرِغور ہی نہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2024 کو 65 سال عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔