وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت بڑھانے کا اشارہ دیا، اسد قیصر کا دعویٰ

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں اضافے کا اشارہ دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات میں قانون میں ترمیم کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں، اسے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر روکیں گے۔

سابق اسپیکر نے کہاکہ ہم بھرپور مزاحمت کریں گے اور ایسی قانون سازی نہیں ہونے دیں گے، اداروں میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ 2024 کو وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

تاہم اب ایک بار پھر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ حکومت چیف جسٹس کی مدت ملازمت بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما حسن مرتضیٰ نے ایسی کسی بھی مجوزہ ترمیم کی مخالفت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور سانحہ: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

رام مندر کرپشن اسکینڈل، آئندہ انتخابات سے قبل بی جے پی نئی آزمائش سے دوچار

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات

پنجاب میں 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب کے بلا سود قرضے جاری

’اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے‘، سوشل میڈیا پر پاکستانی یک زبان ہوگئے

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں