بابر اعظم ٹی20 ورلڈ کپ کی کپتانی حاصل کرتے ہی منفرد اعزاز اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔ بابر اعظم ٹی20 ورلڈ کپ کے 3 مختلف ایڈیشنز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔
Babar Azam will become the FIRST EVER Pakistan captain to lead the team in THREE different T20 World Cup editions 🇵🇰🤯 pic.twitter.com/pK2FXC2giY
— Farid Khan (@_FaridKhan) March 31, 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی واپس دے دی، اس طرح بابر اعظم آئندہ آنے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس سے قبل بھی بابر اعظم 2 ٹی20 ورلڈ کپ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
بابر اعظم کو ٹی20 میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے کامیاب ترین کپتان مانا جاتا ہے، اس ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم ایک اور منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرنے جا رہے ہیں۔ بابر اعظم مسلسل تیسری بار ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کی تاریخ کے پہلے کپتان ہوں گے۔
بابر اعظم نے پہلی مرتبہ بطور کپتان 2021 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، اس کے بعد 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی بابر اعظم کپتان تھے، اور پاکستان انگلینڈ کے ہاتھوں فائنل میں شکست سے دوچار ہوا تھا۔
واضح رہے دیکھنا یہ ہے کہ اس سال بابر اعظم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی قیادت سے ٹرافی جیت سکتے ہیں یا پھر گزشتہ سالوں کی طرح بغیر ٹرافی کے ہی وطن لوٹیں گے۔