شاہین آفریدی کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ پی سی بی نے وجوہات بتادیں

اتوار 31 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین شاہ آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بیان کردیں۔

پی سی بی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہین شاہ آفریدی نے خود کو اسٹار فاسٹ بولر ثابت کیا، تاہم کپتانی کی تبدیلی ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت کی گئی ہے جس کا مقصد قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب بابر اعظم جو بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کے حوالے سے مشہور ہیں وہ شاہین شاہ آفریدی سے کپتانی سنبھالیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ٹیم کے اہم بولرز اپنے کھیل میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی مل کر ٹیم کو ٹاپ پر لے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم کو ایک روزہ کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

اس سے قبل بابر اعظم کو ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتانی سے ہٹایا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قیادت تبدیل کرنا ضروری تھا تو اس کے لیے محمد  رضوان بہترین چوائس تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp