غزہ پر ناگا ساکی اور ہیروشیما کی طرح بمباری کی جائے، امریکی رکن کانگریس کا بیان

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی کانگریس میں ریپبلکن  پارٹی کے رکن ٹم والبرگ نے تجویز دی ہے کہ غزہ پر ‘ناگاساکی اور ہیروشیما’ کی طرح بمباری کی جانی چاہیے، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی کی جانب سے ایٹم بم گرانے سے تباہ ہوگئے تھے۔

یوٹیوب پر ایک آڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں سنا جاسکتا ہے کہ ریپبلکن نمائندے ٹم والبرگ کانگریس میں یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ غزہ میں انسانی امداد پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنا چاہیے۔

ٹم والبرگ نے کہا کہ امدادی رقم اسرائیل کو دی جانی چاہیے، جو کہ امریکہ کا ‘سب سے بڑا اتحادی ہے، غزہ کا حال ‘ناگاساکی اور ہیروشیما جیسا ہونا چاہیے،’ انہوں نے مزید کہا ‘اسے جلدی ختم کرو۔’  واضح رہے کہ ٹیم والبرگ نے روس کے ساتھ یوکرین کے تنازع کو اتنی ہی تیزی سے ختم کرنے کی تجویز دی۔

والبرگ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ میڈیا نے ان کے تبصرے کو غلط رپورٹ کیا، میں نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کی لیکن ان کا خیال ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ جیتنے کی ضرورت ہے۔

بعدازاں مذکورہ بالا امریکی رکن کانگریس نے کہا ’میں نے اسرائیل اور یوکرین دونوں کو اپنی جنگیں جلد سے جلد جیتنے کی ضرورت بتانے کے لیے ناگاساکی اور ہیروشیما کو ایک استعارہ استعمال کیا، اس کو میڈٰیا نے سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا۔’

ٹم والبرگ کی تجویز کے رد عمل میں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس مین کے الفاظ ‘نسل کشی کی واضح دعوت’ تھے۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر داؤد ولید نے کہا۔ ‘اس تجویز کی تمام امریکیوں کو مذمت کرنی چاہیے جو انسانی زندگی اور بین الاقوامی قانون کی قدر کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اس مطالبے سے لگتا ہے کہ فلسطینیوں کی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔’

واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد غزہ میں فوجی کارروائی شروع کی، تب سے اب تک غزہ میں مبینہ طور پر 32,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مالی امداد فراہم کرنے سے روکنے کے لیے دباؤ میں آچکی ہے، جو کہ تقریباً 4 بلین ڈالر سالانہ ہے، تاہم اپنی پوزیشن میں تبدیلی لاتے ہوئے امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ میں ہونے والے اجلاس میں ووٹ نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا