عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل، نیب کا مؤقف سن کر جج بھی حیران

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 14، 14 برس کی سزائیں معطل کردی ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے توشہ خانہ نیب کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

سینیٹر علی ظفر نے دلائل کا آغاز کیا تو انہوں نے سزا معطلی کے بجائے سزا کالعدم قرار دینے سے متعلق دلائل دینے کی اجازت مانگی، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ ابھی مرکزی اپیل پر دلائل دیں گے تو ہمیں عید کے بعد کی تاریخ دینا ہوگی کیونکہ پہلے سے ہی سائفر کیس میں مرکزی اپیل سن رہے ہیں اور وہ کل سماعت کے لیے مقرر ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سائفر کیس میں پراسیکیوشن نے ابھی دلائل دینے ہیں اور ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کتنا وقت لیں گے۔ اس لیے ممکن نہیں کہ اس کیس کو بھی کل مقرر کیا جائے یہ عید کے بعد ہی مقرر ہوگی۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ میں سزا معطلی کیس میں استدعا ہی نہیں کررہا۔ اس دوران روسٹرم پر موجود نیب کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم سزا معطلی کے خلاف دلائل نہیں دیں گے، میں نے اس کیس کا جائزہ لیا یہ سزا معطلی کا کیس ہے، ملزم کی سزا معطلی کی حد تک استدعا تسلیم کرتے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آپس میں مشاورت کرنے لگے تو اس دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چونک اٹھے اور انہوں نے نیب کے وکیل کو مخاطب کیا اور اچانک بولے آپ کیا کہہ رہے ہیں؟

اس پر امجد پرویز نے پھر کہا کہ “we concede our arguments “ جس پر میاں گل حسن اورنگزیب فوراً بولے آپ کا بڑا فیئر مؤقف ہے، بس پھر اس کو عید کے بعد رکھ لیتے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کی سزائیں معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس سے متاثر، اسپتال میں زیر علاج

دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی خطرہ قرار، پاکستان میں بھی نگرانی اور قواعد مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور

پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو لارڈز میں منعقد ہوگا، سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز کی شرکت متوقع

پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفی

میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام اہم جرگے کا انعقاد، قبائلی عمائدین اور مشران کا مکمل تعاون کا عزم

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟