پاک چین سرحد 4 ماہ بند رہنے کے بعد آمد و رفت کے لیے بحال

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر پاک چین سرحد آمد و رفت کے لیے بحال کردی گئی۔

پیر کو آمدورفت کھلنے کے پہلے روز نیٹکو کی 2 گاڑیاں 26 مسافروں کو لے کر سوست سے چین روانہ ہوئیں۔

پاک چین سرحد خنجراب 4 ماہ بند رہنے کے بعد آج سے تجارت اور سیاحت کے لیے کھول دی گئی۔

یاد رہے کہ سرحدی معاہدے کے تحت ہر سال پاک چین سرحد کو یکم دسمبر سے 31 مارچ تک بند کیا جاتا ہے۔

سرد موسم اور برف باری کے باعث سرحدی آمد و رفت بند کی جاتی ہے۔ اس دوران اس سرحد سے پاک چین تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہتی ہیں تاہم ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp