فائق خان پاکستانی ٹیلی ویژن کے بہت اچھے اداکار ہیں جنہوں نے ہمیں متعدد ہٹ ڈرامہ سیریلز میں کچھ حیرت انگیز پرفارمنس دی ہے۔
مزید پڑھیں
ان کے مقبول ڈراموں میں بیباک، دیوار شب، تم ہو جینے کی وجہ، میسنی، راجہ اندر، میری گڑیا، محبت ہمسفر میری اور دیگر شامل ہیں۔
ان کے حالیہ ڈراموں بیباک اور میسنی نے عوامی پذیرائی حاصل کی اور ان ڈراموں پر تنقید بھی خوب ہوئی۔
فائق خان شاذ و نادر ہی ٹی وی انٹرویوز میں نظر آتے ہیں تاہم انہوں نے حال ہی میں وصی شاہ کے شو ’زبردست‘ میں شرکت کی۔
شو میں انہوں نے اداکار فیروز خان کے بارے میں بات کی اوران کے حوالے سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
فائق خان نے فیروز خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں فیروز خان کو ایک شخص کے طور پر پسند نہیں کرتا اور میں اس کی تفصیلات میں بھی نہیں جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کس قسم کے انسان ہیں۔
فائق خان نے اس کے بعد اسامہ خان کی تعریف کی کہ ان کے حوالے سے اچھا محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکاری کا موجودہ دور وہاج علی کا ہے۔
بلال عباس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلال عباس خان ایک ذہین اور ہنر مند اداکار ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ وہ فیروز خان کے بارے میں بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔