مقبول پاکستانی اداکارہ نوال سعید نے کرکٹرز کی جانب سے کیے جانے والے پیغامات پر ایک بار پھر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کو ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہیئں کیوں کہ لوگ انہیں آئیڈیلائز کرتے ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں میسیج بھیجنے والے غیر شادی شدہ کرکٹرز ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، وہ شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں۔
اداکارہ نوال سعید نے حال ہی سید جبران کے ہمراہ ہمراہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں۔ پروگرام کے دوران اعجاز اسلم نے اداکارہ نوال سعید کو تنگ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ انہیں بھی رات گئے کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں۔ اس پر نوال سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایک ٹی وی شو کے دوران ان کے منہ سے ایسے ہی کرکٹرز کی بات نکل گئی تھی لیکن یہ بات جھوٹی نہیں تھی۔
View this post on Instagram
میزبان نادیہ خان نے کہا کہ غیر شادی شدہ کون سے کرکٹرز ہیں، کیا وہ سنگل ہیں، ان سب کے نام لیے جائیں؟ جس پر نوال سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج کرنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہی ہوں۔ نوال سعید کی بات پر نادیہ خان نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہیں شعیب ملک نے میسیجز بھیجے؟ جس پر اداکارہ مسکراتی رہیں لیکن کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2023 میں نوال سعید نے ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا تھا کہ متعدد کرکٹرز انہیں تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے میسیجز بھیجتے ہیں جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں! انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟ یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔