گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال ہوگیا

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے معمر ترین شخص کا گنیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے وینزویلا کے جوان ویسینٹے پیریز مورا گزشتہ روز انتقال کرگئے، انہوں نے اپنے سوگوران میں 11 بچوں، 41 پوتوں، 18 پڑپوتوں اور 12 پڑپوتوں کے بھی بچوں کو چھوڑا ہے۔

وینزویلین حکام اور رشتہ داروں نے بتایا کہ جوان ویسینٹے پیریز مورا کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 2022 میں دنیا کے معمر ترین آدمی کے طور پر سرٹیفکیٹ دیا تھا، 2 اپریل کو 114 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پران کے انتقال کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں

گنیز بک کے مطابق جوان ویسینٹے کی 4 فروری 2022 کو سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص کے طور پر تصدیق کی گئی، اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔ جوان ویسینٹے پیریز مورا کے نام سے جانا جانے والا کسان 27 مئی 1909 کو اینڈین ریاست تاچیرا کے قصبے ایل کوبرے میں پیدا ہوا تھا اور وہ 10 بچوں میں سے نواں تھا۔

’پانچ سال کی عمر میں، انہوں نے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں کام کرنا شروع کیا، کھیتی باڑی کے شوقین باپ بیٹے گنے اور کافی کی فصل اگاتے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر اسی شعبے کو اپنایا اور تاعمر یہی کام کرتے رہے۔

اپنے زندگی کے آخری سالوں میں بھی جوان ویسینٹے پیریز خاندان کے لیے زراعت، اور دیگر امور سرانجام دینے کے لیے پیش پیش رہتے تھے۔ وہ آخری دم تک خاندانی زمین اور تنازعات کو حل کرنے کے ذمہ دار تھے۔

واضح رہے 4 فروری 2022 کو سب سے معمر ترین شخص کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے جوان ویسینٹے پیریز مورا ایک سال اور 2 مہینے تک دنیا کے عمر رسیدہ شخص رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل