پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 238900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 204818  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 187750  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 17 ڈالر اضافے کے بعد 2290 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp