سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام بلند ترین سطح پر ہوا۔

آج کے روز 100 انڈیکس نے 67 ہزار 873 پوائنٹس کی سطح عبور کی جبکہ کاروبار کا اختتام 869 پوائنٹس اضافے سے 67 ہزار 756 پر ہوا۔آج کے روز حصص بازار میں 36 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے بڑھ کر 9452 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اداروں کی نجکاری پر پیشرفت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp