پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، غیرمعمولی تیزی کے باعث بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

آج کاروبار کا آغاز کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا۔

 اس وقت 100 انڈیکس 629 پوائنٹس اضافے سے 67 ہزار 177 پوائنٹس پر ہے۔ اس سے قبل پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 67 ہزار 93 ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی جہاں ساڑھے 3 ماہ بعد بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹا۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے سے 66547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔ اس سے قبل دسمبر 2023ء میں اسٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر 2023 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کے دوران تاریخی بلند ترین سطح 67093 پر پہنچی تھی لیکن یہ اضافہ برقرار نہ رکھ سکا تھا اور اسی روز کاروبار کا اختتام 1146 پوائنٹس کمی کے ساتھ 65 ہزار 280 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp