سانگھڑ: ہینڈپمپ کے زہریلے پانی نے 5 پیاسے بچوں کی زندگی کے چراغ بجھادیے

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانگھڑ کے گاؤں نیاز بھٹی میں 5 کمسن بچے ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے انتقال کرگئے۔

گزشتہ 3 روز میں اس ہینڈ پمپ سے پانی پینے کے سبب 5 بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔

سانگھڑ انتظامیہ کے مطابق بچوں کو اُلٹی،بخار اور ڈائریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکے۔ ان کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہےکہ بچوں کی اموات زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں۔

جب اس ہینڈ پمپ کے پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ زہریلا نکلا۔ ہینڈ پمپ کو کو سِیل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp