اداکارہ نوال سعید کے انکشافات کے باوجود ثنا جاوید نے شعیب ملک کو ’ہیرو‘ قرار دے دیا

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر شعیب ملک کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ریسٹورنٹ میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

ثنا جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ “Hey Hero”

واضح رہے کہ ثنا جاوید کی جانب سے یہ پوسٹ نوال سعید کے انکشافات کے بعد کی گئی ہے۔ با صلاحیت پاکستانی اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں گرین انٹرٹینمنٹ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جس کی میزبانی اعجاز اسلم اور نادیہ خان کر رہے ہیں۔

رمضان ٹرانسمیشن میں انہیں کرکٹرز کی جانب سے براہ راست پیغامات ملنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی اور پوچھا گیا کہ کیا انہیں کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں؟

اس بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نوال سعید کا کہنا تھا کہ ،  آپ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جائے تو لوگوں کو لگتا ہیے کہ کسی وجہ سے کیا ہے۔ وہ میں نے ایک شو میں بول دیا تھا لیکن وہ بات جھوٹ نہیں تھی۔

یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا،اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جب کہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی تھی۔

دونوں کی شادی خبریں سامنے آتے ہی ان پر تنقید کی گئی اور یہ دعوے کیے گئے کہ ان کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں