ججز کا خط: ہم نے ذمہ داری پوری کرلی، اب بال سپریم کورٹ کے پاس ہے: وزیر اعظم

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ججز کو دھمکی آمیز خط کے معاملے پر ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کردی، بال اب سپریم کورٹ کی گیند میں ہے۔ ججز کے خط کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ہمیں اس معاملے پر پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ججز کو مشکوک خطوط ملنے کی تحقیقات ہوں گی، سپریم کورٹ نے اس معاملے پر کل سماعت کی ہے۔ دھمکی آمیز خطوط پر سیاست کو نزدیک نہیں آنا چاہیے، حکومت پاکستان دھمکی آمیز خطوط پر تحقیقات کرائے گی۔

’تحقیقات ہوجانے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے میٹنگ کے بعد ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنایا، تصدق جیلانی کی مشاورت اور اجازت سے انکوائری کمیشن نوٹیفائی کیا گیا، کمیشن کے حوالے سے ہم نے اپنی ذمے داری پوری کرلی ہے۔

’سپریم کورٹ اب خود ججز کے خط کے معاملے کوڈیل کررہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی آرہی ہے، مہنگائی میں کمی لانے کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں، آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف سے قسط مل جائے گی۔

’پی آئی اے کی نجکاری  پر عملدرآمد ہوگا‘۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط اتنی آسان نہیں ہوں گی، معاشی استحکام سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، پی آئی اے کی نجکاری  پر عملدرآمد ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف پروگرام پر فوکس ہے، دھمکی آمیز خطوط پر سیاست کو نزدیک نہیں آنے دینا چاہیے، اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟