چین 3 ممالک کے انتخابات میں اے آئی کے ذریعے اثرانداز ہوسکتا ہے، مائیکروسافٹ رپورٹ

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے متنبہ کیا ہے کہ چین تائیوان کے صدارتی انتخابات میں ناکامی کے بعد مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ مواد کے ذریعے اس سال امریکا، جنوبی کوریا اور بھارت میں انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا۔

امریکی ٹیکنالوجی فرم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسے توقع ہے، چین کے حمایت یافتہ سائبر گروپ 2024 میں اہم ممالک کے انتخابات کو نشانہ بنائیں گے، جس میں شمالی کوریا بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ‘جیسا کہ ہندوستان، جنوبی کوریا اور ریاستہائے متحدہ میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، ہمیں امکان ہے کہ چین اور کچھ حد تک شمالی کوریا کے سائبر گروپ ان انتخابات کو نشانہ بنانے کے لیے کام کرتے نظر آئیں گے۔’

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے چین سوشل میڈیا کے ذریعے AI سے تیار کردہ مواد تخلیق اور تقسیم کرے گا جو ان ہائی پروفائل انتخابات میں اس کے حمایت یافتہ گروپس کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس طرح کے مواد کا اثر سامعین پر کم ہے، لیکن میمز، ویڈیوز اور آڈیوز کو پھیلانے میں چین کا بڑھتا ہوا تجربہ جاری رہے گا اور یہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق چین نے جنوری میں تائیوان کے صدارتی انتخابات میں AI سے تیار کردہ غلط معلومات پر مبنی مہم کی کوشش کی تھی، یہ پہلا موقع ہے جب چین نے اپنے ایک ادارے کو غیر ملکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے AI سے مواد تیار کرنے کو کہا،

بیجنگ کا حمایت یافتہ گروپ Storm 1376، جسے Spamouflage یا Dragonbridge کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، تائیوان کے انتخابات کے دوران انتہائی سرگرم تھا۔ الیکشن پر اثر انداز ہونے کی اس کی کوششوں میں انتخابی امیدوار ٹیری گو کی یوٹیوب پر جعلی آڈیو پوسٹ کی گئی تھی، کلپ ‘ممکنہ طور پر اے آئی سے تیار کیا گیا تھا، یوٹیوب نے مواد کو بہت سے صارفین تک پہنچنے سے پہلے ہی ہٹا دیا تھا۔

بیجنگ کے حمایت یافتہ گروپ نے حتمی طور پر کامیاب امیدوار ولیم لائی کے بارے میں AI سے تیار کردہ میمز کی ایک سیریز سوشل میڈیا پر چلائی جو کہ بیجنگ کی طرف سے مخالف خودمختاری کے حامی امیدوار تھے۔

اے آئی سے تیار کردہ ٹی وی نیوز اینکرز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے، ایسا ہی حربہ ایران نے بھی استعمال کیا ہے، اے آئی ‘اینکر’ لائی کی نجی زندگی کے بارے میں غیر مصدقہ دعوے کر رہا ہے جس میں ان کے ناجائز بچوں کی پیدائش کے بھی دعوے کیے گئے۔

مائیکروسافٹ نے کہا کہ نیوز اینکرز کو CapCut ٹول نے بنایا ہے، جسے TikTok کی مالک چینی کمپنی ByteDance نے تیار کیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے مزید کہا کہ چینی گروپس امریکا میں اثر و رسوخ کی مہمات کو بڑھا رہے ہیں ،بیجنگ کے حمایت یافتہ سائبر گروپ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرکے ووٹروں کو تقسیم کرنے والے مختلف قسم کے سوال پوچھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں امریکا میں 118 بلین ڈالر کے دو طرفہ بل کا حوالہ دیا جس میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے 75 بلین ڈالر کے پیکج کے ساتھ یو ایس میکسیکو سرحد میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل تھی، آپ کا ردعمل کیا ہے؟

ایک اور پوسٹ میں سوال کیا گیا کہ پچھلے سال جنوبی کیرولائنا میں ایک F-35 لڑاکا طیارے کے کھو جانے کے بارے میں کہا کہ ‘صرف بائیڈن انتظامیہ کے تحت’ ملٹری ہارڈویئر کا ایک قیمتی ٹکڑا ضائع ہو سکتا ہے، اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp