غزہ میں اسرائیل مصنوعی ذہانت استعمال کر رہا ہے تو یہ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آئیں گے، اقوام متحدہ

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی بین ساؤل نے کہا کہ غزہ پر حملوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس درست ثابت ہونے کی صورت میں غزہ میں بہت سے اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آجائیں گے۔

الجزیرہ کے مطابق وہ 972 +میگزین اور عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ لوکل کال میں شائع ہونے والی رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نےفوجی کارروائیوں کے اہداف کے تعین میں مدد دینے والے مصنوی ذہانت پر مبنی پروگرام ’لیوینڈر‘ کا استعمال کرتے ہوئے غزہ کے ہزاروں فلسطینیوں کو ممکنہ اہداف کے طور پر شناخت کیا ۔کے مطابق اسرائیلی افواج فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر قتلِ عام کے لیے اب مصنوعی ذہانت کا استعمال کررہی ہیں۔

فرانس ۔24 کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکاروں کے اپنے بیانات سے ظاہر ہو تا ہے کہ اسرائیلی فوجی کمانڈ کی طرف سے فلسطینی فوجی کمانڈر کو قتل کرنے کی کوشش میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کو جان بوجھ کرقتل کرنے کی منظوری دینا کوئی مسئلہ نہیں۔

اسرائیلی فوجی اہلکار اپنی فوج کے ایسے اقدامات سے خود بھی مطمئن نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو مارنے کے لیے سینکڑوں افراد کو قتل کردینے کو کولیٹرل ڈیمیج نہیں کہا جا سکتا۔ کسی ایک شخص کو مارنے کی کارروائی میں کولیٹرل ڈیمیج کے طور پر قابل قبول قرار دی جانے والی اموات اب درجنوں سے بڑھ کر سینکڑوں تک پہنچ چکی ہیں۔ 972 +میگزین اور عبرانی زبان کے آؤٹ لیٹ لوکل کال کی طرف سے مشترکہ طور پر جمع کی گئی شہادتوں سے پتا چلتا ہے کہ جس طرح سےاسرائیلی مسلح افواج نے غزہ میں اپنی تازہ ترین مہم چلائی ہے اس سے بہت سے اسرائیلی افسران بھی ناخوش ہیں۔ ان کےبیانات منتخب کردہ اہداف کی حد اور تباہی کے پیمانے دونوں پر سوال اٹھاتے ہیں۔

سابقہ کارروائیوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے لیے غزہ میں اہداف کے تعین پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے کہا کہ آئی ڈی ایف نے پہلے حماس کے جونیئر ارکان کے گھروں کو بم دھماکوں کے لیے نشانہ نہیں بنایا تھا، لیکن اب حماس کے کارکنوں کے گھروں کو بلا تفریق نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوجی گھروں پر نشان لگا کر تمام مکینوں کو اڑادیتے ہیں

اسرائیلی فوجی گھر کو نشان زد کرتے ہیں اوراس پر بمباری کر کے وہاں موجود سب کو مار ڈالتے ہیں اور اس بات کو خاطر میں نہیں لاتے کہ اس گھر میں دیگر لو گ بھی موجود ہو سکتے ہیں۔

ایک فلسطینی کمانڈر مارنے کے لیے سینکڑوں شہری قتل کر دیے گئے

ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوجی کمانڈ نے غزہ میں ایک فوجی کمانڈر کو قتل کرنے کی کوشش میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کی منظوری دی۔ اسرائیلی فوجیوں اہلکاروں نے مزید کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران ہر گھر میں کتنا نقصان ہوتا ہے۔

3 سالہ بچی مرتی ہے تو وہ بھی ٹارگیٹڈڈ ہوتی ہے

وہاں کچھ بھی حادثاتی طور پر نہیں ہوتا، جب غزہ میں ایک گھر میں ایک 3 سالہ بچی ماری جاتی ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیلی فوج میں سے کسی نے اسے مارنے کا فیصلہ کیا ہوتا ہے اور یہ سوچ کر کیا ہوتا ہے کہ اسے مارنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

سب کچھ جان بوجھ کر ہوتا ہے

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی طرح بغیر اہداف کا تعین کیے اندھا دھند راکٹ نہیں چلاتی۔ یہاں سب کچھ جان بوجھ کر ہوتا ہے۔

ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ہر گھر میں کتنا نقصان ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حماس کے مشتبہ عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے اور اس کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی اسرائیل کی صلاحیت کو مصنوعی ذہانت کے استعمال سےبے. مثال مدد ملتی ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے اہداف کا تعین کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، ٹرمپ نے امریکیوں کو مہنگے پٹرول کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، ٹرمپ نے امریکیوں کو مہنگے پٹرول کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی