ٹی 20 ورلڈ کپ میں کس نے کھیلی سب سے بڑی اننگز، پاکستانی بلے باز نے لی بازی

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2024  کا نواں ایڈیشن یکم جون سے شروع ہوگا، اس میگا ٹورنامنٹ کے میچز ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ 9 ایڈیشنز میں کئی ریکارڈز بن چکے ہیں اور کئی ٹوٹ بھی چکے ہیں۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں اب تک کتنے بلے بازوں نے سینچریاں بنائی ہیں اور سب سے بڑی اننگز کس نے کھیلی ہے۔

کالی آندھی کے نام  پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے ٹی20 ورلڈ کپ میں 2 سینچریاں بنائی ہیں، گیل نے پہلی بار 2007 میں میزبان جنوبی افریقا کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ دوسری بار 2016 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف ناٹ آوٹ 100 رنز بنائے تھے۔ ان کے پورے ٹی20 کیریئر کی بات کریں تو گیل نے 22 سنچریاں بنائی ہیں۔

’گیل ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز ہیں‘

انگلینڈ کے سابق اوپنر ایلکس ہیلز نے 2014 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں 116 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی تھی۔ ہیلز نے چٹاگرام میں سری لنکا کے خلاف 64 گیندوں پر 11 چوکے اور 6 چھکے لگا کر سینچری بنائی تھی۔

پاکستان کے احمد شہزاد ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہیں۔ شہزاد نے 2014 کے ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف ناٹ آوٹ 111 رنز بنائے تھے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کے معاملے میں جنوبی افریقا کے ریلی روسو 5ویں نمبر پرہیں۔ روسو نے 2022 کے ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف سڈنی میں 109 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز میں انہوں نے 56 گیندوں پر 7 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے بھی 104 رنز کی اننگز کھیلی، فلپس سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

بنگلا دیش کے بلے باز تمیم اقبال نے 2016 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں 103 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی تھی۔ دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں تمیم کی سینچری کی بنیاد پر بنگلا دیش نے عمان کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 54 رنز سے شکست دی تھی۔ تمیم نے اپنی سینچری اننگز میں 63 گیندوں پر 10 چوکے اور 5 چھکے لگائے تھے۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف ناٹ آوٹ 101 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز میں انہوں نے 67 گیندوں پر 6 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے 26 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ بٹلر آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آسکتے ہیں۔ وہ اس ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سب کی نظریں بٹلر کی بلے بازی پر ہوں گی۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سریش رائنا ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کے معاملے میں نویں نمبر پر ہیں۔ رائنا نے 2010 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف 60 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کے معاملے میں سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے 11 ویں نمبر پر ہیں۔ جے وردھنے نے 2010 کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف 64 گیندوں پر 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp