عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں، لاہور ہائیکورٹ

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اپیل کنندہ پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف اعتراضات ثابت نہیں کرسکا، اپیل کنندہ درست حقائق نہیں بتا سکا جس کی بنیاد پر سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن میں اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالت کے فیصلے میں جمہوریت کے پرنسپل اور ریٹرننگ افسر کی ڈیوٹی بتائی گئی ہے۔ اپیل کنندہ نے پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف جائیدادوں سے متعلق درست حقائق نا بتانے کا اعتراف کیا۔ پرویز الہیٰ کے وکیل نے بتایا کہ جنرل الیکشن میں بھی ایسا اعتراضات عائد ہوئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پرویز الہیٰ کو جنرل الیکشن میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔ پرویز الہیٰ تاحال جیل میں ہیں اور تمام جائیدادوں کا ریکارڈ قانون کے مطابق فراہم کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں