کھیلوں کے فروغ کے لیے پنجاب لیگ شروع کریں گے، مریم نواز کا کھیلوں کے عالمی دن پر پیغام

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے صوبے بھر میں پنجاب لیگ شروع کریں گے، اسپورٹس فیسٹیول بحال کریں گے اور ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائیں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لیے انٹرنیشنل کوچ بھی لے کرآئیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔ نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اوربرداشت پیدا کرنے کے لیے اسپورٹس اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کھیل  ہی تو ہمیں نظم و ضبط سکھاتا ہے۔

 مریم نواز نے پیغام میں بتایا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ’کھیلتا پنجاب‘ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ پنجاب بھرمیں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کے لیے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کررہے ہیں، نوجوانوں کے لیے 300 گراؤنڈ اورسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4ارب روپے کردیا گیا ہے، اسپورٹس ایڈوائزری کونسل میں 10یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی ممبر ہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لیے انٹرنیشنل کوچز بھی لے کرآئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp