سب  کی وزیر اعلیٰ ہوں، ساتھ مل کر چلیں گے، مریم نواز شریف

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا عزم پورے پنجاب کی ترقی ہے، کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا، سب  کی وزیر اعلیٰ ہوں، سب ساتھ مل کر چلیں گے ۔

پیر کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں سینیٹ کے الیکشن کی حکمت عملی پر غور اور اس کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی اور  پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کی طرف سے خیر سگالی کے طور دستبردار ہونے کو بھی سراہا گیا ۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ’ میں سب کی وزیر اعلیٰ ہوں اس لیے سب کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے، ہمارا عزم پورے پنجاب کی ترقی ہے، اس لیے ہم  کسی علاقے کو ترقی سے محروم نہیں رہنے دیں  گے۔

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے کہا کہ سینیٹ انتخاب کے لیے ہماری خاتون امیدوار دستبردار ہوچکی ہیں اس لیے بشریٰ بٹ اور انوشے رحمان کو ووٹ دیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما غضنفر عباس چھیینہ نے بھی کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کو ووٹ دیں گے جب کہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سینٹ کے لیے حمایت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہر کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے سر ہے جب کہ بشریٰ انجم نے کہا کہ میں آپ سب کی سینیٹ میں آواز بنو گی، انوشے رحمان نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اجلاس میں سینیٹ امیدوار محمد اورنگزیب ، مصدق ملک، خلیل طاہر سندھو بشریٰ انجم بٹ، انوشا رحمان، سینیئر منسٹر مریم اور رنگ زیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ