19سال سے ناقابل شکست رہنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 19 سال سے مسلسل ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کو بڑی  انعامی رقم دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی دعوت پر ڈیف ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ڈیف کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست سے اٹھ  کر کھلاڑیوں کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلیٰ نے ڈیف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور ان سے اشاروں کی زبان گفتگو کی جبکہ ڈیف کرکٹرز نے اشاروں کی زبان میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نام بیان کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کو 38 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، ہر ڈیف کرکٹرکے لیے انعام کی رقم 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کردیے۔

مریم نوازشریف نے ڈیف کرکٹرز کی فرمائش پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر ڈیف کرکٹرز کے لیے کرکٹ گراؤنڈ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے ڈیف کھلاڑیوں کو پنجاب کے سرکاری محکموں میں جاب کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو شیر کے سنہری مجسمے کا ماڈل پیش کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اورشرکا نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجائیں۔

ڈیف کرکٹ ٹیم نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دبئی ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی، مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کی خواہش پر گروپ فوٹو اور الگ الگ تصاویر بھی بنوائیں اور ان سے ان کو نواز شریف سے ملانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا’ کھلاڑیوں سے زیادہ مجھے 19سال سے ناقابل شکست ڈیف کرکٹ ٹیم سے ملنے کا اشتیاق تھا، ڈیف کرکٹرز نے قدرتی جسمانی کمی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے آڑے نہیں آنے دیا، کھلاڑیوں نے بڑا کام کیا جس کی کوئی قیمت یا معاوضہ نہیں ہو سکتا‘۔

مریم نواز شریف نے کہا ’مجھے خوشی ہے کہ ڈیف کرکٹرز حکومت کے اچھے کاموں کو نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ سراہتے بھی ہیں، یہ سب میرے شیر ہیں، میرے بچے ہیں اور میں ان کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتی ہوں۔‘

انہوں نے کہا’ دعا کریں کہ ہم 5سال میں عوام کی فلاح وبہبود کے سارے کام کر جائیں‘۔

ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف سے مل کر بہت خوشی ہوئی، ان کے اقتدار میں آنے کی دعا کرتے رہے ہیں، ان کی جانب سے مدعو کرنے پر بہت خوش ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ان کے دل جیت لیے، ہمیشہ ان کے لیے دعائیں کریں گے۔

اس موقع پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکریٹری اسپورٹس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟