سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سویلنز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس عید کے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے 24 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فوجی عدالتوں کو مشروط طور پر ملزمان کے فیصلوں کی اجازت دی تھی، سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

اس سے قبل 30 مارچ کو سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق فوجی عدالتیں بریت اور کم سزا والے مقدمات کے فیصلے سنا سکتی ہیں۔

حکمنامے کے مطابق عدالتی حکم میں ترمیم سے ملزمان اور فریقین کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت سے پہلے فیصلوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں 105 مقدمات زیر سماعت ہیں، 15-20 افراد کے مقدمات میں کچھ کی بریت ہو سکتی ہے، کچھ مقدمات کم سزا کے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سزا کے صورت میں ملزمان کے زیر حراست رہنے کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ کم سزا یا بریت والے فیصلہ سنانے کی اجازت دی جائے۔ کسی بھی فریق کے وکیل نے حکم امتناع میں اٹارنی جنرل کی استدعا کی حد تک ترمیم کی مخالفت بھی نہیں کی۔

حکمنامہ کے مطابق فوجی عدالتیں بریت اور کم سزا والے مقدمات کے فیصلے سنا سکتی ہیں۔ عدالتی حکم میں ترمیم سے ملزمان، فریقین کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت سے پہلے فیصلوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت سے پہلے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بینچ دستیابی کی صورت میں کیس کی آئندہ سماعت اپریل کے چوتھے ہفتے میں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل