صدر زرداری کا ترک صدر رجب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران صدر آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف زرداری نے ترک صدر طیب اردوان کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp