سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 اپریل کی رات کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مزید پڑھیں
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور اس دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔