صحت کا آج عالمی دن: اچھی اور صحتمند زندگی گزارنے کے لیے کن اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 دنیا بھر میں آج 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منایا گیا’ اس سال اس کا موضوع ’ میری صحت، میرا حق‘ رکھا گیا تھا۔ اس سال صحت کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) اپنی 76 ویں سالگرہ بھی منا رہا ہے ۔

اچھی صحت کے لیے 5 سنہری اصول

صحت کے عالمی دن 2024 کا موضوع ’ میری صحت، میرا حق‘ ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس تھیم کا مقصد صحت کی خدمات، تعلیم اور معلومات تک رسائی حاصل کرنا ہے جس کا مطلب ہے کہ اچھی صحت کے ہر ایک کے حق کو تسلیم کرنا ہے۔

صحت کا عالمی دن ہر سال 7 اپریل کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ سالانہ تقریب صحت کے ایک مخصوص موضوع کی طرف توجہ مبذول کراتی ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ دن 1948 میں ڈبلیو ایچ او کے قیام کی سالگرہ کی علامت کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

یہ دن پینے کے پانی، صاف ہوا، اچھی غذائیت، معیاری رہائش، مہذب کام اور ماحولیاتی حالات اور معاشرے کے تمام طبقوں کو امتیازی سلوک سے ہٹ کر آزادی تک رسائی کو فروغ دینے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔

صحت مند دماغ اور جسم کے لیے 5 اصول

اپنے جسم کی نشوونما کریں

جسم میں توانائی پیدا کرنے کے لیے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ صرف یہی نہیں، آپ کے جسم کو مختلف افعال انجام دینے، بہترین نشوونما اور صحت کے متعدد مسائل کے خطرے کو روکنے کے لیے صحیح غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

غیر پروسیسڈ کھانے جیسے اناج، پھل، سبزیاں، بیج اور میوے شامل ہیں، استعمال کرنے چاہییں۔مناسب ہائیڈریشن پر توجہ مرکوز کریں اور اپنی غذا سے پروسیسڈ فوڈز کو جتنا ممکن ہو سے ختم کریں۔

اچھی طرح ورزش کریں

صحت مند رہنے اور دل کو مضبوط بنانے کے لیے باقاعدگی سے ورزش آپ کی مجموعی صحت کو ایک سے زیادہ طریقوں سے برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نیند کو ترجیح دیں

صحت مند نیند کے سائیکل کو یقینی بنانا کہیں زیادہ اہم ہے۔ آج کی تیز رفتار دنیا میں، صحت مند نیند کے سائیکل کو برقرار رکھنا مشکل کام ہے۔ تاہم آپ کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ، ایسے طریقوں پر عمل کریں جو آپ کو بہتر نیند لینے میں مدد کرسکتے ہیں۔

باقاعدگی سے چیک اپ کرائیں

مشہور معقولہ ہے کہ پریز علاج سے بہتر ہے۔ باقاعدگی سے چیک اپ صحت خراب ہونے کو بروقت روکنے اور تشخیص کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ معمول کے چیک اپ سے آپ اور آپ کے خاندان کو بہت سی بیماریوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اپنی ذہنی صحت پر توجہ دیں

آپ کی ذہنی صحت آپ کی مجموعی صحت کی بنیاد ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اپنی ذہنی صحت کا انتظام اور جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ جب بھی ضرورت ہو کسی ماہر نفسیات سے مدد لینے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp