پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ، حکومت نے ڈیڈ لائن دیدی

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکل پابندی عائد کی جائےگی۔

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیڈ لائن دے رکھی ہے کہ 30 جون تک کچرے میں کمی، ایئر کوالٹی میں بہتری اور شجرکاری میں اضافے کاابتدائی مرحلہ مکمل کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ اب تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا اور سالانہ بنیادوں پر معائنہ بھی ہوا کرے گا، جبکہ تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری کی صورت میں حوصلہ افزائی کی جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لیے 30 جون تک لاہور میں سڑکوں کے کنارے 20 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp