بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا عمر فاروق چوک کے قریب ہوا جہاں موٹرسائیکل کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑایا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی کے ذریعے موٹر سائیکل میں نصب تھا، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے، سیکیورٹی فورسز اس کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔

بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

اِدھر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔

انہوں نے کہاکہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں شہید افراد کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے احکامات جاری کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟