بیٹا اذہان پریشان، اس کے لیے جو کرنا چاہیے وہ نہیں کر پارہی، ثانیہ مرزا

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے بیٹے اذہان کے لیے جو کچھ انہیں کرنا چاہیے وہ نہیں کر پا رہیں کیونکہ یہ سب کچھ کرنا آسان نہیں بلکہ انتہائی مشکل کام ہے۔

حال ہی میں ثانیہ کو ویمنز پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے لیے ٹیم مینٹور کے طور پر چنا گیا، اس حوالے سے ایک تقریب میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کے ساتھ ساتھ ایک ماں کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو کیسے نبھا رہی ہیں۔

ثانیہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے لیے ماں سے زیادہ کام کرنے والی ماں (ورکنگ وومن) کی اصطلاح زیادہ پسند ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات سے تکلیف محسوس ہوتی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے کچھ زیادہ نہیں کر رہی۔

ان کا کہنا تھا، ‘مجھے یہاں آنا تھا اسی لیے مجھے اسے (اذہان) کو حیدرآباد چھوڑ کر آنا پڑا، ماں کی تکلیف حقیقی ہوتی ہے، ہم مائیں جتنا بھی کرلیں مگر ہمیں یہی محسوس ہوتا یے کہ ہم نے اپنے بچوں کے لیے کچھ زیادہ نہیں کیا کیونکہ سب کرنا آسان نہیں بلکہ بہت مشکل ہے۔’

ثانیہ مرزا نے مزید بتایا، ‘ایک ماں کی حیثیت سے زندگی کا سفر طے کرنا میرے  لیے خوشگوار رہا ہے، میں طویل عرصے سے اپنے کیریئر اور بطور ماں اپنی ذمہ داریوں کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور اس موقع پر میری فیملی نے مجھے مکمل سپورٹ کیا اور میری ہر ممکن طریقے سے مدد کی۔’

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اپنے گزشتہ انٹرویوز میں یہ بتا چکی ہیں کہ ان کی اولین ترجیح ان کے بیٹے اذہان ہیں۔ پچھلے دنوں صحافی نعیم حنیف نے دعویٰ کیا تھا ان کی ثانیہ مرزا سے فون پر بات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے بعد سے ان کے بیٹے اذہان شدید قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار  ہیں۔

ثانیہ مرزا نے انہیں مزید بتایا کہ کہ وہ اذہان کو دبئی سے بھارت واپس لے آئی ہیں کیونکہ وہ وہاں 3 دن سے اسکول نہیں گیا تھا، وہ بہت زیادہ پریشان ہے، اس پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ دبئی میں پاکستانی و بھارتی کمیونٹی کے تمام بچوں کو یہ معلوم ہے کہ یہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا ہے تو ایسے میں اس کے دوست اس کے والد کے بارے میں سوال کرتے ہوں گے جس کا اس کے پاس کوئی جواب نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

اسلامی یکجہتی گیمز، پاکستانی پہلوان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی بات کو غلط سمجھا، علی محمد خان

بیجنگ میں کاکروچ کافی کی دھوم، ’اتنی بھی گھِناؤنی نہیں جتنی سمجھی تھی‘

پنجاب: اسکولوں میں تدریسی اوقات صرف 2 گھنٹے کردی گئی، چھٹیوں کا بھی اعلان

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟