رمضان المبارک میں ثانیہ مرزا کا پہلا ہفتہ کیسے گزرا؟ تصویریں وائرل

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اپنا رمضان کیسے منا رہی ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد سے شہ سرخیوں میں ہیں، انہوں نے اپنے 13 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ اپنے رمضان وائبس کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انہوں نےRamadan, week i crew کے کیپشن کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کی ہیں، انہوں نے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ، رمضان المبارک میں فیملی کے افراد کے ہمراہ افطار ٹیبل کی تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ایک تصویر کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا جس میں وہ ایک گلابی اور سفید لباس میں ملبوس آئینے کے سامنے کھڑی ہیں، ایک تصویر میں انہوں نے ہاتھ میں چائے سے بھرا گلاس پکڑا ہوا ہے۔

ویڈیو کے شروع میں ان کے دبئی میں گھر کو رمضان المبارک کی مناسبت سے سجایا دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لے لی ہے۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘