’ندا یاسر کی جگہ ہوتی تو شہد کی مکھی بن جاتی‘ اداکارہ مشی خان نے اپنا خطرناک ارادہ ظاہر کردیا

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار عدنان صدیقی کے مکھی اور خواتین کو ایک جیسا قرار دینے سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے اداکارہ مشی خان نے کہا کہ چند ہفتے قبل عدنان صدیقی کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملا جس پر وہ بہت خوش تھیں لیکن چند دن قبل انہوں نے ایک شو میں ایسی بات کردی جس پر انہیں بہت حیرانی ہوئی۔ اتنا بڑا ایوارڈ ملنے کے بعد انسان کا مذاق بھی شاندار ہونا چاہیے لیکن اگر وہ مذاق نچلی سطح کا ہو تو انسان کو نارمل بات کرنی چاہیے۔

اداکارہ مشی خان نے عدنان صدیقی پر تنقید کرتے ہوئے کہا’ آپ نے اتنا شاندار کام کیا، آپ کو اتنا بڑا ایوارڈ ملا جس کے بعد آپ کا سینس آف ہیومر بلند ہونا چاہیے تھا لیکن یہ تو بہت کم ہوگیا۔ خواتین کو مکھیوں سے موازنہ کرکے کون سی مثال دے رہے ہیں؟‘

مشی خان نے کہا ’اگر میں ندا یاسر کی جگہ میزبان ہوتی تو شہد کی مکھی بن کر ایسے بیٹھتی کہ چہرے پر سوجن صرف دوائی سے ہی حل ہوتی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں کہا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہی ہے۔ خواتین کے پیچھے جتنا پیچھے پڑا جائے وہ اتنا دور بھاگتی ہیں اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

بعد ازاں سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے مکھی اور خواتین کو ایک جیسا قرار دیے جانے کے اپنے بیان پر معذرت کرلی تھی، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی کہ یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، ان کا ارادہ کسی کی دل آزاری نہیں  تھا۔ اداکار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی بات اور الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا اور مزاحیہ بات کی گہرائی کو نہیں سمجھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا اور اگر کسی کی غیر ارادی طور پر دل آزاری ہوئی تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ اورآئندہ وہ کوشش کریں گے کہ اپنی بات کو سیدھا اور صاف رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp