رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل عبدالکریم العیسیٰ 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے پیر کو نورخان ایئربیس پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ سینیٹر طلحہ محمود، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سیّد عطاء الرحمن بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

چودھری سالک حسین نے اس دورے کے حوالے سے بتایا کہ سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی عید الفطر پاکستان میں منائیں گے۔ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نماز عید الفطر فیصل مسجد اسلام آباد میں پڑھائیں گے۔ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ عید الفطر رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام اسلام آباد کے آرفن سینٹر کے یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے۔

ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کو سنہ 2022 کے حج کے موقع پر خطبہ دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اسلام آباد میں سیرت النبی ﷺ میوزیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ چودھری سالک حسین نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ میوزیم پاکستان میں اپنی نوعیت کا جدید ترین میوزیم ہوگا۔

معزز مہمان ملک کی اعلیٰ ترین شخصیات سے ملاقاتیں اور تقاریب میں شرکت کریں گے۔ ملاقاتوں اور تقاریب میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی ڈاکٹر عیسیٰ کے ہمراہ ہوں گے۔ حکومت پاکستان پاک سعودی عرب برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر انہیں ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطرناک سمندری علاقوں کی فہرست سے پاکستان کا نام خارج، ملکی معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور انتخابی سرگرمیوں کے بعد پولنگ، عوام کا جمہوری نظام پر بھرپور اعتماد

آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

ویڈیو

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور