خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان میں معدنیات کے شعبہ کو کیا فائدہ ہوگا؟

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معدنی صلاحیتوں سے استفادے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اس مقصد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی راہیں ہموار ہو رہیں ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے معدنیات کے شعبے نے مزید توجہ حاصل کی ہے۔

وفاقی سطح پر مائنز اینڈ منرلز ڈویژن کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ کان کنی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔ یہ ڈویژن ملک بھر میں معدنیات کی پالیسیوں اور ضوابط میں ہم آہنگی کے ذریعے معدنیات کے شعبے کی بحالی میں مدد کرے گا۔

وفاقی اور صوبائی ہم آہنگی سے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں سہولت ہو گی۔ حال ہی میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ پنک سالٹ کی برآمد کے معاہدے کے بعد اس پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر ٹیکس کی مد میں 6.710 ٹریلین روپے اکٹھے کر کے ٹیکس اہداف بھی حاصل کرلیے ہیں۔ ٹیکس کی مد میں جمع کی گئی رقم 6.707 ٹریلین روپے کے ہدف سے 3 ارب روپے زائد ہیں۔

اس پیشرفت کے ساتھ حکومت کو رواں مالی سال میں 9.415 ٹریلین روپے کی وصولی کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے، رواں مالی سال کا ہدف گزشتہ مالی سال کے 7.2 ٹریلین روپے کے ہدف سے 2.219 ٹریلین روپے یا 30 فیصد زائد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp