پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد نے ایوان صدر میں منگل کو ملاقات کی۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، ملک میں سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں۔

وفد نے صدر مملکت کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں بتایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp