سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر جا پہنچی

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، ایک تولہ سونا 1 ہزار 900 روپے مہنگا ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے اضافے کے بعد 247600 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1629 روپے اضافے کے بعد 212277  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 194587  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر اضافے کے بعد 2374 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp